ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

پختونخواہ کی بیوروکریسی نااہل ہے ،مشکور نہ ہوں نااہلی پر معافی مانگیں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی عدم تعمیر سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے قائم مقام چیف سیکرٹری کی کلاس لے لی

datetime 5  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)خیبرپختونخوا کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی عدم تعمیر سے متعلق لئے گئے ازخودنوٹس کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ نے چیئرمین ایرا کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے زلزلہ متاثرہ اضلاع میں تباہ شدہ سکول 6 ماہ میں فعال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی

سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ سارا گورکھ دھندا صرف پیسہ ادھر ادھر گھمانے کیلئے ہے،خیبرپختونخواہ کی بیوروکریسی نااہل ہے ان کے گھروں سے چھتیں ہٹا دیں تو آپکو پتا چلے گا،افسران کے کمروں سے اے سی اور فرنیچر بھی ہٹا دینا چاہیے،گورنر، سی ایم ہائوس اور افسران کے گھر دیکھیں کیسے شاندار ہیں،ایک دن پانی بند کریں تو آپکی چیخیں نکل جائیں گی، سولہ سال سے بچے تعلیم سے محروم ہیں،بیوروکریسی کام نہیں کر سکتی تو گھر چلی جائے،خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کو شرم آنی چاہیے،افسران سمجھتے ہیں مختص شدہ پیسہ ان کیلئے ہے،کیا پشاور اور مانسہرہ کے بچوں میں کوئی فرق ہے؟کیا ملک میں سریا، سیمنٹ نہیں ملتا؟ملک میں پیسہ بھی ہے اور تیارچھتیں بھی دستیاب ہیں،نیت کا فقدان ہے ورنہ تینوں چیزوں کو یکجا کیسے نہیں کیا جا سکتا،جاپان میں سونامی آیا انھوں نے چند ماہ میں پورا شہر بنا دیا،ایرا نے جو سکول بنائے وہ کسی بھوت

بنگلے سے کم نہیں، سمجھ نہیں آتی سکول تو ہیں نہیں شرح خواندگی کیسے زیادہ ہوگئی؟۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے عدالت کو بتایا کہ زلزلہ زدہ علاقوں کی بحالی ایرا کی ذمہ داری تھی،صوبائی حکومت کو فروری 2020 میں متاثرہ علاقوں کا کنٹرول ملا، سکولوں کی عدم تعمیر کا ذمہ دار ایراہے۔ کے پی میں شرح خواندگی سب سے زیادہ ہے،قائمقام چیف سیکرٹری کے پی

نے ایک موقع پر موقف اپنایا کہ معاملہ کی نشاندہی پر عدالت کا مشکور ہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہا مشکور نہ ہوں قوم سے اپنی نااہلی پر معافی مانگیں۔جسٹس قاضی امین نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ بدقسمتی سے تعلیم کاروبار بن چکا ہے،حکومتی نااہلی کی وجہ سے تعلیم کا کاروبار پھیل رہا،پرانا نظام چاہیے جہاں سب برابری سے پڑھتے تھے۔عدالت عظمیٰ

نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ بتایا جائے اربوں روپے کے فنڈز جاری ہونے کے باوجود خیبرپختونخواہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سکول کیوں نہیں بنے؟ عدالت نے ایک موقع پر صوبائی حکومت کی ایک سال کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صوبائی حکومت کی ترجیحات میں کم ترین ہے،زلزلے کو سولہ سال گزرنے کے بعد بھی

سکول تعمیر ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے،اربوں روپے مختص ہوئے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا،جن علاقوں میں سکول بنے وہ بھی مکمل فعال نہیں، سپریم کورٹ نے چیئرمین ایرا کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیشرفت رپورٹس سمیت طلب کرتے ہوئے زلزلہ متاثرہ اضلاع میں تباہ شدہ سکول 6 ماہ میں فعال کرنے کا حکم جاری کر دیا ،کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…