منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

کرن اشفاق کے عمران اشرف سے متعلق جواب نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

datetime 15  اگست‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکارہ اور ڈیجیٹل کریئیٹر کرن اشفاق ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں،

جہاں سابق شوہر اور اداکار عمران اشرف کے حوالے سے ایک صارف کے تبصرے پر ان کے جواب نے مداحوں کو دو گروہوں میں تقسیم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کرن اشفاق نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک مہنگے اور مشہور لگژری برانڈ کے اسٹور کے باہر نظر آئیں۔ ویڈیو پر بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے ان کی ذاتی زندگی اور سابق شوہر عمران اشرف کو بھی بحث میں شامل کرلیا۔ایک صارف نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید کرن نے عمران اشرف سے اسی لیے علیحدگی اختیار کی کیونکہ وہ انہیں مہنگی چیزوں اور اپنی پسند کی آزاد زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیتے تھے، جس پر کرن اشفاق نے جواب دیا کہ کسی ایسے شخص کا نام یہاں نہ لیا جائے جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں، کیونکہ وہ نہیں چاہتیں کہ اس کا نام ان کی پروفائل پر آئے۔

ایک اور صارف نے عمران اشرف کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب معلوم ہوگیا کہ عمران نے انہیں طلاق کیوں دی، جس پر کرن اشفاق نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہاکہ قسم سے، یہی وجہ تھی۔کرن اشفاق کے ان جوابات کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔بعض صارفین نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد کسی خاتون کو اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے، جبکہ عمران اشرف کے بعض مداحوں نے کرن کے انداز اور لباس پر تنقید کی۔ یوں ایک مختصر سوشل میڈیا ویڈیو سے شروع ہونے والی بحث ایک بار پھر کرن اشفاق اور عمران اشرف کی سابقہ ازدواجی زندگی تک جا پہنچی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…