لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا مذہبی رنگ اختیار کر گیا جس کے بعد ایک گروپ کے مشتعل افراد نے علاقے میں واقع
ہندوئوں کے قدیم مندر پر دھاوا بول دیا۔ جبکہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ایم 5 موٹروے بھی بند کر دی گئی۔ کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے علاقے میں پولیس اور رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل اور علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر نے اس واقعے کا نوٹس لے کر ضلعی انتظامیہ کو معاملے کی تفتیش اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ رحیم یارخان انتظامیہ سے بات ہوئی ہے،فتنہ فساد پھیلانیوالوں و کسی صورت معاف نہیں یا جائیگا،بھونگ شہر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں، مندرپرحملہ کرنے والے جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ جبکہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ صادق آباد مندر پر حملہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، مجرم گرفتار ہوں گے اقلیتوں کا ہر سطح پر تحفظ کیا جائیگا۔
It is very sad & unfortunate incident. PM office took notice of this untoward incident & directed district administration to probe the case & take strict action against the culprits.Pakistani constitution provides freedom & protection to minorities to perform their worship freely https://t.co/RuLOe69VSb
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 4, 2021
صادق اباد مندر پر حمله قابل مذمت اور قابل افسوس هے مجرم گرفتار هون گے اقليتون كا هر سطح پر تحفظ كرين گے pic.twitter.com/MUUGzHaOFQ
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) August 4, 2021