بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایران نے بڑی غلطی کی ، اس کا جواب دینا ہم پرلازم ہے برطانوی آرمی چیف کی دھمکی

datetime 5  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ،تل ابیب (این این آئی)برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو خلیج کے علاقے میں مزید حملے روکنے کے لیے ایران کو جواب دینا چاہیے۔جنرل نک کارٹر نے برطانوی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں بنیادی طور پر ایران کو اس کے انتہائی لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے

مرسر اسٹریٹ پر حملہ ایران کہ بہت بڑی غلطی تھی۔ اس نے خلیج کی صورتحال کو بہت زیادہ بین الاقوامی شکل دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایران کو اس کے تخریبی اقدامات سے روکنا ہوگا۔ یہ ایسا رویہ ہے جو کشیدگی بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ اسرائیلی جہاز پر ایرانی حملہ خلیج کے تمام لوگوں اور بین الاقوامی برادری کے لیے بہت تباہ کن ہوگا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سفیروں کو بتایا ہے کہ چند روز قبل بحیرہ عرب میں اسرائیل کے ایک تیل بردار جہاز پر حملے کا ماسٹرمائنڈ ایرانی پاسداران انقلاب کی ڈرون یونٹ کا انچارج سعید ارجانی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا مرسر اسٹریٹ پر حملے کے بارے میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ایک بریفنگ کے دوران کہا گیا ہے خلیج عمان میں ہونے والے حملے کے پیچھے سعید ارجانی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی طرف بڑھ رہا ہے اور وہ 10

ہفتے کے اندر اندر جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار مواد حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل گذشتہ ہفتے کے دوران تمام سیاسی اور سیکیورٹی چینلز کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو ایران کے حملے روکنے کے لیے تہران کے خلاف متحرک کرنے کی کوشش کر چکاہے۔بینی گینٹز نے مزید کہا کہ یہ شام میں فوجوں کے درمیان تصادم یا فوجی تنصیبات

کے خلاف کوئی خفیہ آپریشن نہیں ہے۔ یہ بین الاقوامی تجارتی لائن پر حملہ ہے۔یہ نقل و حرکت کی آزادی پر حملہ ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی جرم ہے ، اور دنیا کو اب اس کے خلاف حرکت میں آنے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہاہے کہ برطانیہ اور امریکا حال ہی میں بحیرہ عرب میں مرسر اسٹریٹ ٹینکر پر ایرانی حملے

کی مذمت میں متحد ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق راب نے ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے ساتھ فون پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے ایرانی روئیے کو روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بین الاقوامی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

اس سے قبل راب نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کو ایران کے غیر مستحکم اقدامات اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی خلاف ورزیوں کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے تصدیق کی کہ برطانیہ نے اسرائیلی بحری جہاز مرسر اسٹریٹ پر ایران کے حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط بھیجا ہے۔انہوں نے مزید کہا مرسر اسٹریٹ پر حملے کے بارے میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ایک بریفنگ کے دوران بتایا گیا ہے کہ دنیا کو بین الاقوامی نیوی گیشن کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران جوہری بم کی تیاری کے لیے مواد کے حصول کے لیے صرف دس ہفتے کی دوری پر ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…