اسلام آباد(آ ن لائن)وفاقی حکومت نے سندھ کے عوام کو ریلیف دینے کے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ،سندھ کے عوام کو ڈاکووں، بھتہ خوروں، منشیات فروشوں
جرائم پیشہ افراد سے نجات دلائی جائے گی، وفاقی حکومت کا پہلا ٹارگٹ سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ سندھ اسٹریٹیجی کمیٹی اجلاس میں وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رینجرز، اے این ایف، ایف آئی اے، اور کسٹم کو سندھ میں متحرک کیا جائیگا۔ ڈاکووں کے خلاف سندھ کے مخصوص مقامات پر آپریشن ہوں گے۔چاروں وفاقی ادارے باہمی اشتراک سے کارروائی کی اپنی اپنی منصوبہ بندی بھی کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ بھر امن و امان یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکووں کا ہر جگہ پر محاسبہ کیا جائے گا۔