دوسری بیوی نے نام بدل کر شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ کر دیا

4  اگست‬‮  2021

لاہور(این این آئی) ہائی کورٹ میں ایک شخص کی دوسری بیوی نے اپنا نام بدل کر شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ بیوی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف زیادتی کے مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر نے عابد حسین نامی شہری کی

درخواست پر سماعت شروع کی تو ان کے وکیل میاں داد نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف ان کی دوسری بیوی نے لڑائی جھگڑے پر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا ہے جو بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار نے گلناز بی بی سے دوسری شادی کی جو رجسٹرڈ بھی ہے، دوسری شادی میں سے 2 سالہ بیٹی معصومہ زہرہ بھی پیدا ہوئی، تاہم اختلافات پیدا ہونے پر بیوی نے اپنا نام گلناز سے سونیا بدل کرزیادتی کا مقدمہ درج کرا دیا۔درخواست گزار کے مطابق تفتیش اور مدعیہ پر جرح کے دوران بیانات اور ثبوتوں میں واضح تضادات سامنے آئے، لہذا یہ عدالت درخواست گزار کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے۔عدالت نے سماعت کے بعد ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ سنانے سے روک دیا، اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔دوسری جانب مدعیہ کے مطابق اسے 5 سال کی عمر میں داتا دربار سے اٹھا کر ملزم گھر لے آیا تھا، جب وہ 20 سال کی ہوئی تو ملزم اس کی شادی کروانے کے لیے کشمیر جانے کے بہانے اپنے گھر سے لے گیا، اور ایک جگہ قید کر کے زیادتی کرتا رہا جس سے اس کی بیٹی بھی پیدا ہوئی۔ لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ بیوی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف زیادتی کے مقدمے پر ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…