ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے فحش فلمیں برآمد

datetime 4  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ، این این آئی) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے فحش فلمیں برآمد ہو گئیں، بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ

نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 فحش فلمیں برآمد کر لی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ان کا کلاؤڈ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے، دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا کے خلاف فحش فلموں کے اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق کہا ہے کہ وہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کے اہلخانہ اور بچوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کندرافحش فلموں کے سکینڈل میں پہلی بار اداکارہ شلپا شیٹھی نے کھل کروضاحت کی ہے، اداکارہ نے کہا کہ گزرے ہوئے دن ہرلحاظ سے ہمارے لیے بہت مشکل تھے، میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…