افغان سیکیورٹی ایجنسی کے دفتر پر دھماکے کے بعد قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ محمدی کے گھر پر حملہ، اہم شہر میں ایمرجنسی نافذ

4  اگست‬‮  2021

کابل ( آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکے کے بعد قائم مقام وزیر دفاع بسم اللہ محمدی کے گھر پر بھی حملہ، وزیر دفاع اس حملے میں محفوظ رہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وزیر دفاع

کی رہائش گاہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں اہم میٹنگ جاری تھی۔ حکومتی فورسز اور افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم آٹھ شہری ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حمے میں دو شہری اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے امریکی انخلاء کے بعد حکومت کیخلاف اپنی مہم تیز کردی ہے جبکہ افغان فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ لشکر گاہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور سرکاری فورسز کو کمک اور امریکی فضائی مدد بھی حاصل ہے مسلح افواج کے ترجمان جنرل اجمل عمر شنواری کا کہنا تھا کہ علاقے میں خصوصی دستے بھیجے گئے ہیں دوسری جانب اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ جاری ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لشکر گاہ میں 40شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے شہر کے کچھ ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور لوگوں کو حکومتی فورسز کی مدد سے روکنے کے لیے گھروں میں گھس رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…