بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

49ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے ای ویزا کی درخواست دینے کی اجازت

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے غیرملکی سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں اورسیاحتی ویزے کے حامل غیرملکیوں کو کئی ماہ کے بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔لیکن مکمل ویکسین لگوانے والے غیرملکی مسافروں ہی کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔تمام مسافروں کو مملکت میں آمد کے بعد کووِڈ19 کا منفی پی سی آر ٹیسٹ

پیش کرنا ہوگا اورانھوں نے یہ ٹیسٹ سعودی عرب روانگی سے 72 گھنٹے قبل کروایا ہو۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت 49 ممالک کے شہری اب سیاحتی ویزے کے حصول کے لیے اسپرٹ آف سعودی(سعودی روح)کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیںجن ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے سیاحتی ویزے کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے،ان میں امریکا،کینیڈا،انڈورا،آسٹریا، بیلجیئم،بلغاریہ،کروشیا،قبرص،جمہوریہ چیک، ڈنمارک،ایسٹونیا،فرانس،یونان، ہالینڈ،ہنگری،آئس لینڈ،آئرلینڈ،اٹلی،پولینڈ،لٹویا،فن لینڈ،جرمنی، لیخٹنسٹین،لیتھوانیا،لکسمبرگ،مالٹا،موناکو،مونٹینگرو ،ناروے،روس،پرتگال،سان میرینو،رومانیہ،یوکرین،سلواکیہ،سلوینیا،اسپین،سوئٹزرلینڈ،سویڈن،برونائی،چین بہ شمول ہانگ کانگ ،جاپان،آسٹریلیا اور اوشیانا،نیوزی لینڈ،ملائشیا،سنگاپور، جنوبی کوریا،قزاقستان اوربرطانیہ شامل ہیں۔دوسری جانب مسجد حرام میں 10 اگست سے بیرون ملک کے معتمرین کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں کرونا وائرس سے بچا کے لیے مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں سینی ٹائزیشن، تطہیر اور خوشبو سے معطر کرنے کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریبا 4 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین کارکنان دن میں 10 مرتبہ مختلف نوعیت کے سینی ٹائزرز اور خوشوبو دار مواد کے ذریعے مسجد حرام، اس کے صحن اور ملحقہ علاقوں کی صفائی انجام دے رہے ہیں۔ اس کام میں

روزانہ 60 ہزار لیٹر کے قریب ماحول دوست مواد اور 1200 لیٹر خوشبو کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اس عمل میں 470 کے قریب مشینیں اور آلات استعمال ہو رہے ہیں۔حرم شریف کی انتظامیہ نے بیت اللہ آنے والوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کو بھی بڑھا دیا ۔ ان اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے واسطے زمینی ٹیمیں چوبیس گھنٹے مصروف

عمل ہیں۔ نماز سے پہلے اور اس کے بعد تمام اہم مقامات اور وضو خانوں کی سینی ٹائزیشن کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹائزیشن کے عمل کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لیے 550 سے زیادہ مشینیں اور آلات کو کام میں لایا جا رہا ہے۔ان کے علاوہ مسجد حرام کے تمام گوشوں میں سینسر سے کام کرنے والی 500 ڈشیں رکھی گئی ہیں۔

ان کے ذریعے روزانہ 20 ہزار لیٹر سے زیادہ ماحول دوست سینی ٹائزر مواد بیت اللہ کی خدمت کے واسطے استعمال ہو رہا ہے۔ اسی طرح 11 روبوٹ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ روبوٹس مصنوعی ذہانت کی خصوصیت کے ساتھ کام کرتے ہیں۔مسجد حرام کی انتظامیہ نے “آپ کی رہ نمائی آپ کی اپنی زبان میں” پروگرام کے تحت ترجمے میں شامل زبانوں کی تعداد 10 کر دی ہے۔ ان کا مقصد حرم مکی

میں آنے دنیا بھر کے معتمرین کو سوالات کے جوابات دینا اور ان کے شرعی استفسارات کا براہ راست جواب دینا ہے۔دیگر اہم خدمات میں مسجد حرام کے صحنوں میں پانی کے چھڑکائو والے پنکھوں کا نظام مزید فعال بنایا گیا ہے۔ انتظامیہ کے نگران اعلی کے سکریٹری محمد الجابری نے واضح کیا کہ مذکورہ پنکھوں کی مدد سے مسجد حرام کے صحنوں میں ہوا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ مسجد کے صحنوں میں ان پنکھوں کی مجموعی تعداد 250 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…