ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بھاری بھرکم بلوں کیلئے ہوجائیں تیار 5اکتوبر سے گیس اتنی زیادہ مہنگی ہوجائیگی کہ آپ جلانا ہی چھوڑ دینگے،بہت بری خبر

datetime 3  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ 5اکتوبر کو صارفین کے گیس بل میں 25فیصد اضافہ ہو گا۔ ستمبر کے گیس بل جو کہ گھریلو‘ کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے تیار ہونگے وہ 2430روپے فی ایم ایم بی ٹی یو (ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ) کے ریٹ پر بنیں گے۔ اس میں 17فیصد

جنرل سیلز ٹیکس الگ ہو گا۔ 31اگست 2021ء تک استعمال کی گئی گیس کے بل حسب سابق 1800روپے ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر جاری کئے جائیں گے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق  وزارت پٹرولیم اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی غفلت‘ نااہلی اور عاقبت نااندیشی کی وجہ سے پاکستان نے جون 2021ء میں آنے والے ایل این جی کے ٹینڈر مسترد کئے جو اس وقت 11ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ستمبر 2021ء میں گیس کی فراہمی کیلئے دیئے گئے تھے۔ اسی طرح وسط جولائی 2021ء میں 13ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کے ٹینڈر بھی ناتجربہ کار بیورو کریسی نے مسترد کر دیئے اور ٹینڈر کیلئے نئی تاریخ دی۔ وزارت پٹرولیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 26‘ 27جولائی کو جو ٹینڈر ہوا‘ اس میں 15ڈالر فی 30سینٹ ایم ایم بی ٹی یو کا ٹینڈر اسی ادارے نے قبول کیا جس نے جون 2021ء میں گیارہ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا ٹینڈر مسترد کیا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 15ڈالر فی سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کے آل ٹائم ریکارڈ مہنگے ریٹ پر آئندہ ماہ کیلئے گیس کی سپلائی کے ٹینڈر منظور ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…