منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آبائی حلقہ کی عوام بھی وزیر اعظم عمران خان سے ناخوش پی ٹی آئی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دائودخیل(این این آئی)وزیر اعظم کے آبائی حلقہ کی عوام حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر حکومت کے خلاف پھٹ پڑی۔پہاڑی برساتی بارشوں سے تحصیل عیسی خیل کے مختلف علاقوں مندہ خیل۔کمرمشانی تھل و کچہ۔بڑوچ۔مہر شاہ والی۔جنتی والا۔ ترگ شریف۔ کلور۔بھور شریف۔سرکیہ۔عبدالرحیم آباد ۔مسیت والا اور شیخ آباد عیسی خیل میں تباہی مچا دی ہے۔ان علاقوں میں مسلم لیگ

(ن)پنجاب کے نائب صدر و سابق صوبائی وزیر آبپاشی امانت اللہ خان کے ہنگامی دورہ کے دوران پی ٹی آئی کی حامی عوام وزیر اعظم عمران خان اور حلقہ کے ایم پی اے۔حلقہ کوآرڈینیٹر و سرکاری افسران کے خلاف پھٹ پڑی متاثرین بارشی سیلاب کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کا کوئی منتخب نمائندہ یا سرکاری افسران ہماری مدد کو نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی سرکاری مشینری بھیجی گئی ہے وزیر اعظم کے آبائی حلقہ کی عوام بے یارو مددگار کھلے آسمان کے نیچے اور کہیں محفوظ مقامات پر اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں پڑی ہے سابقہ دور حکومت میں نالہ اڈوالہ۔بڑوچ ۔ رکھا وغیرہ کے برساتی پانی کا رخ آبادیوں سے موڑ کر دریا سندھ میں ڈالا گیا تھا اور اس پر فنڈز ریلیز ہونے کے بعد کام بھی شروع کر دیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت نے ان منصوبوں پر کام روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ان منصوبوں پر کام بند ہونے سے حالیہ ہونے والی مون سون بارشوں سے برساتی نالوں کا پانی مختلف

علاقوں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں گھر گر گئے اور سنیکڑوں گھرانے متاثر ہوء ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر غریب کاشتکاروں کی مونگ۔باجرا۔کپاس اور چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ضلع کے حکومتی نمائندے صرف فوٹو سیشن کرکے چلے جاتے ہیں اور عملی طور پر عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔عوام کے کھانے پینے کا سامان اور خوردونوش کی اشیاء پانی میں بہہ گئی ہیں۔ عوام بے یارومددگار پڑی ہے۔

اگر وزیر اعظم کے آبائی حلقے کی عوام کا یہ حال ہے تو باقی اضلاع کی عوام کا کیا حال ہوگا۔ لہذا عوام نے موجودہ حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوء حلقہ اور ضلع کے منتخب نمائندوں ۔ڈی۔سی میانوالی ۔وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم سے متاثرین بارشی سیلاب کی فوری طور پر مالی امداد اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل اختیار کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…