بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے 2 اپیس سے51 فحش فلمیں ضبط‎

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس کو ان کی کمپنی اور ان کے خلاف مزید کئی ثبوت مل گئے ۔ ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کی 2 اپیس سے 51 فحش فلموں کو ضبط کیا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کی

ویب رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہوں نے مختلف ایپس میں نشر کرنے کے الزام میں 19 جولائی سے جیل کی ہوا کھا رہے، راج کندرا کی پریشانیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد پولیس کو انکی کمپنی اور ان کے خلاف کئی ثبوت ملے ہیں۔ حال ہی میں سرکاری وکیل نے بمبئے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے راج کندرا کی دو اپیس سے 51 فحش فلموں کو ضبط کیا ہے۔راج کندرا کیس میں سرکاری وکیل نےعدالت میں کہا ہے کہ ہاٹ شاٹ ایپ سے 51 فحش اور قابل اعتراض فلمیں ضبط کی ہیں۔ وکیل نے کہا کہ ان فلموں کا سیدھا کنکشن راج کندرا سے ہے۔ راج کندرا اور رائن تھارپ کی گرفتار ی بارے میں بھی سرکاری وکیل نے وضاحت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راج کندرا اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اس واٹس اپ گروپ کے چیٹس کو ڈیلیٹ کر رہے تھے، اتنا ہی نہیں وہ اس کیس سے متعلق دوسرے ثبوتوں کو بھی برباد کر رہے تھے، اس لئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنا پڑا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جسٹس اے ایس گڈکری کے بینچ کو بتایا گیا کہ راج کندرا اور رائن تھارپ پر فحش کنٹنٹ سٹریمنگ‘ کرنے کا سنگین الزام ہے اور پولیس نے فون اور سٹوریج ڈیوائس سے کنٹنٹ بھی ضبط کیا ہے۔ سرکاری وکیل نے یہ بھی کہا کہ راج کندرا نے ان کے ہاٹ شاٹ ایپ پر ان کے بہنوئی پردیپ بخشی جو لندن میں ایک کمپنی کے مالک ہیں کے ساتھ ایک ای میل پیغام تھا۔جسٹس اے ایس گڈکری نے استغاثہ فریق کو سنے بغیر کوئی حکم دینے سے انکار کردیا اور جب سرکاری وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ پولیس اپنا جواب داخل کرے گی تو انہوں نے معاملے کو آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…