جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

موبائل نہ ملنے پر 11سالہ بچی کی والد کو سنگین نتائج کی دھمکی 2کروڑ بھتہ دو ورنہ بیٹی اور بیٹے کوقتل کر دیا جائے گا ، بیٹی کا پیغام

datetime 1  اگست‬‮  2021 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں 11 سالہ بچی نے موبائل فون کے استعمال سے روکنے اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر والد کے خلاف انتہائی قدم اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق بچی کی جانب سے والد کے خلاف انتہائی قدم اٹھانے کا معاملہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا، جہاں ایک گیارہ سالہ بچی نے اپنے والدین کی روک ٹوک سے پریشان ہوکر والد کو دھمکی آمیز پیغام بھیج دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق بھارتی شہری نے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم بھتہ مانگنے کے پیغام سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کی جس میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔پولیس نے بھارتی انجینئر کو بتایا کہ انہیں دھمکی آمیز پیغام بھیجنے میں ان کا ہی لیپ ٹاپ استعمال ہوا ہے، پیغام میں کہا گیا تھا کہ ’1 کروڑ بھتہ دو ورنہ بیٹی اور بیٹے کو قتل کردیا جائے گا‘۔پولیس نے پیغام بھیجنے والی 11 سالہ بچی سے تفتیش کی تو بچی نے بتایا کہ اس کے والدین اسے موبائل فون کے استعمال سے روکتے ہیں اور اکثر اوقات ڈانٹتے بھی رہتے ہیں جس سے تنگ آکر والد کو ایسا پیغام بھیجا۔پولیس نے واقعے کی مکمل تفیش کے بعد کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا والدین کو بچی کی کاؤنسلنگ کا مشورہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…