جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

محمدرضوان اور محمدحفیظ کا نیا ریکارڈ  بابراعظم اور محمدرضوان کی جوڑی بہترین قرار

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر کیلنڈائیر میں سب سے زیادہ 752رنز بنالئے۔اس سے

قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا،جنھوں نے 2019 کی20 اننگز میں 748 رنز بنائے تھے۔پال سٹرلنگ نے 748 رنز کا معرکہ 20 اننگز میں سرانجام دیا تھا جبکہ محمدرضوان نے14 اننگز کھیل کر 752 رنز بنائے۔رواں برس قومی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بھی کامیاب رہی ، محمد رضوان اور بابراعظم کی جوڑی نے رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مشترکہ طور پر 1275 رنز بنائے ۔دیگر پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی اتنی متاثرکن نہیں رہی ، سب نے مل کر 896 رنز ہی اسکور کیے ۔دوسری جانب پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا نیاریکارڈقائم کردیا۔گذشتہ روزویسٹ انڈیز سے دوسرے میچ میں محمد حفیظ نے4اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 6 رنز کے عوض ایک وکٹ لے کر ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کفایتی بولنگ کا ریکارڈ بنا دیا۔ان سے قبل یہ اعزاز فاسٹ بولر محمد عامر کے پاس تھا جنہوں نے2016 میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، انہوں نے بھی ایک اوور میڈن کیا تھا

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…