ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیرمیں متحدہ اپوزیشن کیلئے ن لیگ اور پی پی میں معاہدہ ٗ کیا کچھ طے پایا؟پتہ چل گیا

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں متحدہ اپوزیشن کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور ابتدائی طور پر دونوں جماعتیں قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں ، ڈپٹی اسپیکر، اسپیکر، وزارت عظمی اور چند ماہ بعد کشمیر کونسل کا الیکشن مل کر لڑنے پر متفق ہو گئی ہیں ۔روزنامہ جنگ میں افضل بٹ کی خبر کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

کی قیادت نے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے درخواست کی تھی کہ ہمیں آزاد کشمیر کے معروضی حالات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منظوری دی جائے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے یہ درخودت کی تھی کہ پاکستان میں اپنے باہمی اختلافات کو آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات پر اثر انداز نہ ہونے دیں تاکہ ہم متحد ہو کر تحریک انصاف کا مقابلہ کر سکیں۔ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے منظوری دیدی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت سے مسلم لیگ ن کو خواتین کی مخصوص نشستوں کے انتخاب کے موقع پر فائدہ ضرور ہو گا کیونکہ کسی بھی خاتون امیدوار کو الیکشن جیتنے کیلئے کم از کم آٹھ ووٹ درکار ہوں گے۔لیکن مسلم لیگ ن کے پاس صرف 6 ووٹ ہیں لیکن دوسری طرف پیپلز پارٹی کے پاس 11 نشستیں ہیں مگر دو نشستوں پر الیکشن جیتنے والے چودھری یسین کو حلف اٹھانے سے قبل ایک نشست چھوڑنی پڑے گی جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ووٹوں کی تعداد 10 رہ جائے گی ۔پیپلز پارٹی کو آٹھ ووٹوں کے ساتھ خواتین کی ایک نشست مل جائے گی اور اس کے پاس 2 اضافی ووٹ بچ جائیں گے۔پیپلز پارٹی نے اگر یہ دو اضافی ووٹ مسلم لیگ ن کو دے دئیے تو خواتین کی ایک نشست مسلم لیگ ن بھی جیت سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…