جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے ترک صدر کا دوٹوک اعلان

datetime 1  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر نے آگ لگنے سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے پر کہا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے

واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔طیب اردوان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصرکا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھِی قیمت دینا پڑے۔دوسری جانب ترکی میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے لاحق خطرات کے پیش نظر بحیرہ ایجیئن کے کنارے واقع بودرم ریزارٹ سے غیرملکی سیاحوں کو کشتیوں کے ذریعے نکال لیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس ریزارٹ میں واقع ہوٹلوں میں بیسیوں ملکی اور غیرملکی سیاح مقیم تھے۔اس کے نزدیک واقع جنگل میں آگ پھیلنے کے بعد حکام نے سیاحوں کو ہوٹل خالی کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد وہ سمندر کے کنارے پہنچ گئے اور وہاں سے انھیں کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے۔سیاحوں کی منتقلی کی اس کارروائی میں ترکی کے کوسٹ گارڈ نے حصہ لیا ہے۔حکام نے نجی ملکیتی کشتیوں اور یاٹس سے بھی سیاحوں کے انخلا کی کوششوں میں مدد کی اپیل کی تھی۔ترکی کے وزیرصحت

نے بحرمتوسط (بحیرہ روم)کے کنارے واقع قصبوں میں جنگل کی آگ سے چھے ہلاکتوں کی تصدیق کی ۔انھوں نے بتایا کہ آگ سے محکمہ جنگلات کے دوکارکن ہلاک ہوگئے اور آگ سے متاثرہ چارسوسے زیادہ افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔وزیر زراعت و جنگلات بکیرپاک دیمیرلی نے بتایا کہ تیزہوائوں اور شدید گرمی کے سبب 98 مقامات پر لگنے والی آگ میں سے 88 جگہوئوں پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ترکی کی ایمرجنسی اورڈیزاسٹر اتھارٹی نے پانچ صوبوں میں آگ سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…