پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

سول ایوی ایشن کے 30 سے زائد ملازمین بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار

datetime 31  جولائی  2021

کراچی (این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)کے 30 سے زائد ملازمین ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں سی اے اے کے 30 سے زائد ملازمین بھارتی ڈیلٹا وائرس شکار ہوگئے ہیں، کئی ملازمین کی طبیعت ناساز ہے، زیادہ خراب طبیعت کے ملازمین کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ملازمین گھروں پر بھی قرنطینہ ہوچکے ہیں،

ملازمین سی اے اے ہیڈکوارٹر، کراچی ایرپورٹ، شعبہ کارگو سمیت میڈیکل شعبے کے ہیں، شعبہ کارگو میں 14 ملازمین کا کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سی اے اے ہیڈکوارٹرز کے 5 کراچی ایئرپورٹ پر 10 میڈکل سینٹر کے 3 ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، کورونا کا شکار ہونے والوں میں افسران اور اسٹاف کیڈر کے ملازمین شامل ہیں۔سی اے اے ذرائع کے مطابق ملازمین کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، سی اے اے کے کئی ملازمین کی ویکسینیشن بھی نہیں ہوسکی، سی اے اے میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹرز نے ملازمین کو کورونا وائرس سے سخت احتیاط کی بھی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے، مزید نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔اس حوالے سے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جدہ سے آنے والے4مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔مذکورہ مسافرسعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 700کے ذریعے جدہ سے کراچی پہنچے تھے، سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کا ریپڈ کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ تمام متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔جن مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں حاجی انور خان ولد گل حبیب، ظہور میاں ولد حافظ مراد،

کامران خان ولد عبداللہ اور نصراللہ ولد حاجی فیض محمد شامل ہیں۔قبل ازیں 9 جولائی اور 19 جولائی کو بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض سے آنے والے23مسافر کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔ جبکہ 2 جولائی کو بھی جناح ایئرپورٹ پر ریاض سے پہنچنے والے 19مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔یاد رہے کہ22 جون کو بھی سعودی عرب سے آنے والے 9مسافر کورونا مثبت نکلے تھے جس کے بعد مسافروں کو لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 25 جون کو 17 مسافر کورونا مثبت آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…