پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

طوفانی بارش کا سسٹم لاہور میں داخل ہونے کے لئے تیار، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا،بارش سے متعددنشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی مقامات پر شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم رہا، بارش سے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزلاہور میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ہوئی

جس سے جل تھل ایک ہو گیا۔ شدید بارش سے جیل روڈ، شادمان،جوہر ٹاؤن، مال روڈ، سمن آباد، گلشن روای،گلبرگ، گڑھی شاہو، محمد نگر، شاد باغ، ٹھنڈی کھوئی سمیت مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کئی مقامات پر شاہراہوں بھی پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کی گاڑیاں او رموٹر سائیکلیں بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی۔بتایا گیا ہے کہ کچھ دیر کی بارش نے سروسز ہسپتال کو بھی پانی سے بھر دیا، سروس ہسپتال کے تہہ خانے میں پانی داخل ہوگیا جبکہ ہسپتال کی پارکنگ بھی تالاب کا منظر پیش کرتی رہی۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثرہوا،درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا سپیل اگست میں پنجاب کا رخ کرے گا جبکہ دوسرے سپیل میں اچھی بارشیں ہوں گی۔ پتوکی شہر اور گردونواح میں بارش بازار،گلیاں،محلے پانی سے بھر گئے سیوریج سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے سیوریج سسٹم بحال کرنے کی بجائے اعلی افسران کو اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے ملازمین کو معطل کرنا شروع کردیا

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طورپر پتوکی کاوزٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ضلع قصور کی سب سے بڑی تحصیل پتوکی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی سرپرستی میں سیوریج سسٹم ناکارہ رہنا معمول بن گیا تحصیل پتوکی کے شہری سیوریج کے ناکارہ سسٹم پر گلیوں،بازاروں،محلوں میں ابلتے گٹروں کی سوشل میڈیا پر فوٹو ویڈیو

شئیر کرتے جگہ جگہ دکھائی دیتے ہیں مگر پتوکی اسسٹنٹ کمشنر انتظامیہ نے اپنی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے ملازمین کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ڈی سی قصور آسیہ گل سمیت اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ بھیجنی معمول بنا لی گزشتہ بارشوں اور موجودہ بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کے پول کھول دئے ہیں گزشتہ روز ر?ن

قومی اسمبلی سردار محمد طالب حسن نکئی نے بھی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو پتوکی کے صفائی ست?رائی کے نظام بہتر بنانے کی ہدایت دی مگر انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی انتظامیہ فرضی رپورٹ بنانے کیلئے، دن، رات کو فوٹو سیشن کرنے میں مصروف دکھائی دیتی ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے

اپیل کی ہے کہ فوری طورپر پتوکی کا خود وزٹ کریں اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر نہ بنانے افسران کو ضلع بدر کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں متعلقہ ڈویژن کے کمشنرز اور واسا حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے

تما م ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واسا حکام اور انتظامی افسران نکاسی آب کے کام کو اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔ پانی نکالنے کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور موثر ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…