سرگودھا(این این آئی) سرگودھا کے نواح میں ایک عرصہ سے مقیم ہندو خاندان کے جوڑے نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دونوں بچوں کے ساتھ ہندو مذہب کو خیرباد
کہہ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر ان کی اسلامی نام تبدیل کر کے اسلامی نام تجویز رکھ دیئے گے۔اور انہیں اسلامی تعلیمات کا درس دیا گیا جنہوں نے مقامی عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام کو قبول کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ سائیوال میں عرصہ سے ہندو خاندان کے کاشف نے اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ ہندو مذہب کو چھوڑ کر دین اسلام کو قبول کر لیا جن کو مقامی عالم دین قاضی نگاہ مصطفے’ نے کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور اس موقع پر ان کے نام تبدیل کر کے نوجوان کا نام محمد کاشف اس کی اہلیہ کا نام ماہ نور فاطمہ اور بچوں بیٹے کا نام علی حسن،بیٹی کا نام خدیجہ رکھ دیئے گے جن کو اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین اسلام قبول کرنے پر شہریوں نے مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔