بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گولڈن ویزہ سہولت پاکستانی ڈاکٹر اہلخانہ سمیت خالی بوئنگ طیارے پر امارات پہنچ گئے

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) پاکستانی ڈاکٹر اپنے اہلخانہ سمیت خالی بوئنگ طیارے 777 پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر سید نادر کے لیے 10 سال کا گولڈن ویزہ بہت بڑی سہولت کا باعث بن گیا۔ ڈاکٹر سید نادر فضائی سفر پر پابندی کے

باوجود بوئنگ 777 طیارے میں اپنے اہلخانہ جس میں ان کی اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں کے ہمراہ امارات پہنچے۔3 سو سیٹوں والے بوئنگ طیارے میں ڈاکٹر سید نادر کے علاوہ تین اور افراد سوار تھے۔ڈاکٹر سید نادر دبئی کے ایڈم وائٹل اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور انٹرنل میڈیشن کے سربراہ ہیں جنہیں اپنی والدہ کے اچانک بیمار ہونے پر گزشتہ ماہ کراچی آنا پڑا۔ ڈاکٹر سید نادر کو والدہ کی بائی پاس سرجری ہونے کے بعد فوری دبئی واپس لوٹنا تھا۔ڈاکٹر سید نادر کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب فضائی سفر پر پابندی ہے مجھے گولڈن ویزہ کی بدولت ہی یہ اعتماد تھا کہ والدہ کی عیادت کے بعد واپسی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت میرے کئی ڈاکٹر دوست سفری پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر تھا کہ کہیں میں اور میرے اہلخانہ سفری پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں نہ پھنس جائیں تاہم والدہ کے آپریشن کی وجہ سے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا جو ہمارے لیے پریشانی کا باعث نہیں بنا۔واضح رہے کہ پاکستانی پروازوں کی متحدہ عرب امارات آمد پر پابندی عائد ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…