جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

پاکستان بھر میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت مثبت کیسز کی شرح تشویشناک حد تک جا پہنچی

datetime 31  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 8 فیصد سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک روز میں مزید 65 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار

کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 950 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے اور مزید 1 ہزار 321 مریض شفایاب ہو ئے ہیں ، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 360 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 66 ہزار 287 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 187 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 40 ہزار 164 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 153

کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 67 ہزار 91 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار 225 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 80 ہزار 93 ہو چکی

ہے، جبکہ اس سے کل اموات 5 ہزار 971 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار 211 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 41 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 673 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 456 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 87 ہزار 304 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 801 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 30 ہزار 289 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 328 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے

اب تک 24 ہزار 145 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 622 مریض وفات پا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 8 ہزار 96 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 141 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…