بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا میں 510 کلو وزنی نیلم کا پتھر حادثاتی طور پر دریافت

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے حکام نے کہاہے کہ دنیا کا سب سے بڑا نیلم سری لنکا کے ایک گھر کے صحن میں دریافت کر لیا گیا ہے اور وہ بھی اتفاق سے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جواہرات کے ایک تاجر نے بتایا کہ یہ بہت بڑا نیلم اس وقت کچھ مزدوروں کو ملا جب وہ ان کے صحن میں کنواں کھود رہے تھے۔یہ واقعہ سری لنکا کے علاقے رتنا پورہ کا ہے

اور جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے اس علاقے میں جواہرات بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بیش قیمتی پتھر کا وزن 510 کلو ہے اور بین الاقوامی منڈی میں اس کی قیمت سو ملین ڈالر ہوگی اس کا نام سیرنڈپیٹی رکھا گیا یعنی قسمت سے ملنے والا نیلم۔جوہری جن کے کے گھر سے یہ نیلم ملا تھا انھوں نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ جس شخص نے کھدائی کی تھی اس نے ہمیں بتایا کہ شاید کوئی نایاب پتھر ملا ہے اور پھر بعد میں ہمیں پتہ چلا کہ یہ ایک بہت بڑا نیلم ہے۔انھوں نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر اپنا پورا نام ظاہر نہیں کیا۔ہیروں کے معروف ماہر ڈاکٹر جمینی زویسا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنا بڑا نیلم اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ یہ شاید 40 کروڑ سال پہلے بنا ہوگا’۔تاہم ماہرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ اس نیلم کے کیریٹ کا میعار بہت اعلی ہے لیکن عین ممکن ہے کہ ذخیرے کے اندر جواہرات اتنے قیمتی نہ ہوں۔یہ نیلم ایک ایسے وقت میں پایا گیا ہے جب کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈان کی وجہ

سے سری لنکا کی جواہرات کی صنعت کو بہت نقصان ہوا ہے۔جواہرات کی صنعت میں کام کرنے والے پرامید ہیں کہ قسمت سے ملا نیلم بین الاقوامی خریداروں اور ماہرین کی توجہ اپنی طرف راغب کرے گا۔سری لنکا کے قومی جوہر اور زیوارات اتھارٹی کے سربراہ تلک ویراسنہے نے کہاکہ یہ ایک خاص نیلم ہے۔ شاید دنیا کا سب سے بڑا نیلم۔ اس کے سائز اور قدر کو دیکھتے ہوئے ہمارے خیال میں یہ ماہرین اور عجائب گھروں کی توجہ اپنی طرف راغب کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…