اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

کو رونا کا خو ف ۔۔۔سعودی حکومت نے اپنے شہریو ں پر بڑی پا بندی عا ئد کر دی

datetime 28  جولائی  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص ایسے ممالک میں سفر کرتا ہے جس میں کرونا کی وجہ سے آنے جانے پر پابندی عاید ہے ایسے شخص کا تین سال تک سعودی عرب میں داخلہ بند ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع کا

مزید کہناتھاکہ اگر ممنوعہ ممالک کا سفر کوئی سعودی شہری کرتا ہے تو وطن واپسی پر اسے سخت باز پرس اور جرمانہ کیا جائے گا اور اسے تین سال ملک سے باہر رہنا ہو گا۔سعودی وزارت داخلہ نے بھی کرونا وائرس میں نئی پیش رفت کے سبب ممنوعہ ممالک کا سفر کرنے کے خلاف انتباہ کی تجدید کی ۔وزارت داخلہ کے اعلان کردہ ممنوعہ ممالک میں براہ راست سفر یا کسی دوسرے ملک کے ذریعے ان ممالک کے سفر پر بھی سعودی عرب میں داخلے کے لیے تین سال کی پابندی عاید ہو گی۔ اس کے علاوہ کوئی ایسا ملک جس میں کرونا وبا پر قابو نہیں پایا گیا یا اس ملک میں کرونا کی تبدیل شدہ شکل تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے تو اس ملک کے سفر پر بھی پابندی ہو گی۔ خلاف ورزی کرنے والے کو تین سال کے لیے سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔وزارت داخلہ نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ وبا سے متاثرہ مقامات سے دور رہیں اور جن خطوں میں وبا کی وجہ سے عدم استحکام موجود ہے وہاں کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ اندرون اور بیرون ملک سفر کے دوران کرونا کی روک تھام کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…