ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات پاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ نشستیں لیکر میدان مار لیا

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کرلی جس کے بعد وہ باآسانی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والی پولنگ صبح 8 بجے شروع

ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 24 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور پیپلز پارٹی کا 11 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر کو بھی ایل اے 33 مظفر آباد میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تحریک انصاف کے امیدوار دیوان علی خان نے انہیں 26 ہزار 474 ووٹ کے کر کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے تحریک انصاف کےکامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کے سفیر کے طور پر آواز اٹھاتے رہیں گے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اقوام متحدہ کے تحت استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دلوانے کے حوالہ سے عالمی برادری اپنا وعدہ پورے کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…