ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکن پھرآپس میں گتھم گتھا دونوں جانب سے لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال

datetime 25  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک ، آ ن لائن )آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے حلقے ہاڑی گل ایل اے 15کے پولنگ سٹیشن پر پیپلز پارٹی اور پاکستان تحر یک انصاف کے کارکنا ن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور دونوں جانب سے لاتوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے

کہ ووٹ ڈالنے کی وجہ سے دونوں جماعتوں کے کارکنان کا جھگڑ ا ایک دوسرے سے ہوا جس کے بعد پولنگ کچھ دیر کے لئے روک دی گئی تھی ، اب حالات قابو میں ہیں پولنگ کا عمل دوبارہ جلد شروع ہو جائے گا۔یا درہے اس سے قبل بھی پاکستان پیپلز پارٹی او ر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا،واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پی پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ ایل اے 12چڑھوئی میں پیش آیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت وحید کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پی ٹی آئی ہے۔ دوسری جانب راولا کوٹ کے حلقہ ایل اے 20ریڑبن میں ووٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن کو تالے لگا دیئے ہیں اور پولنگ عملے کو بھی سٹیشن کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے 150ووٹ دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی

گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے دوران پی پی رہنما بال با ل بچ گئے۔پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ چڑھوئی کے مقام پر پیش آیا ہے ، فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ہے جبکہ چوہدری یاسین خود محفوظ رہے ہیں۔پی پی امیدوار چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…