آزاد کشمیر انتخابات پی ٹی آئی کے جھنڈوں والی گاڑی میں پولنگ بوتھ پر کیا چیز لائی گئی ؟ حامد میر نے ویڈیو شیئر کر دی ،تہلکہ مچ گیا

25  جولائی  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر دی ہے جس میں مہران گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے لگائے گئے ہیں جبکہ اس گاڑی سے پولنگ کا سامان اتارا جارہاہے ۔ اس حوالے سے حامد میر کا کہناتھا کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے چیف صاحب کچھ دنوں سے ٹی وی چینلز پر بڑے

بلند و بانگ دعوے کر رہے تھے کہ الیکشن بڑا فئیر اینڈ فری ہو گا آج صبح جب لوگوں نے دیکھا کہ مظفر آباد میں تحریک انصاف کے پوسٹروں والی گاڑی میں پولنگ کا سامان لایا گیا تو چیف صاحب کے سب دعوئوں کی قلعی کھل گئی۔دوسری جانب انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی صورت پیپلز پارٹی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزادکشمیر فیصل راٹھور نے اپنے بیان میں  کہاکہ دھاندلی ہوئی تو کشمیری اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،گلگت والوں کو اسلام آباد پہنچنے کے لئے گھنٹوں چاہئے تھے کشمیری دو گھنٹے میں شاہراہ دستور پر ہوں گے۔ اپنے بیان میں فیصل راٹھور نے کہاکہ انتخابات پر شب خون مارا گیا تو کشمیر کے دونوں جانب منفی پیغام جائے گا، ہم کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ پر شب خون مارنے کا منفی پیغام کشمیر کے دونوں جانب جائے گا، کشمیر میں شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے، کارکنان سے کہوں گا پولنگ اسٹیشن پر

پہرہ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے 5 اگست کے شب خون پر روایتی تقریر سے بڑھ کر کچھ نہیں کیا، مسلم لیگ ن ویسے ہی مودی کی یار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر میں رائے شماری کی بات کرتی ہے، پیپلز پارٹی کا فلسفہ ہے کہ کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تبدیلی کا حال دیکھ کر ہم نیا آزاد کشمیر نہیں بنانا چاہتے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…