راولپنڈی ، اسلام آباد(این این آئی)راولپنڈی میں ایل اے 43وادی 4 میں الیکشن قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گورنمنٹ لوکو شیڈ سیکنڈری سکول امیدواروں کے پولنگ کیمپ اکھاز دئیے گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسو میٹر کی حدود میں کیمپ قائم کیے گئے جوالیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے بعدازاں ایم این اے شیخ راشد شفیق
لوکو شیڈ پہنچے اور فاصلہ پر پی ٹی آئی کیمپ لگانے کی ہدایت کی ۔ پولیس نے (ن )لیگ،پی پی پی اور پی ٹی آئی کے پولنگ کیمپ اکھاڑ ے۔پولنگ سٹیشن لوکو شیڈ سکول کی دو سو میٹر حدود میں کیمپ لگائے گے تھے۔دوسری جانب راولپنڈی میں آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے انتخابی عمل سست روی کا شکار دکھائی دیئے ،کشمیری مہاجرین کی انتخابی عمل سے عدم دلچسپی دیکھی گئی ووٹرز کی تعداد کم ہونے سے الیکشن کیمپ ویران دکھائی دیئے۔ایل اے 39 جموں 6 گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر تین میں دو گھنٹوں سے زائد وقت میں پولنگ سٹیشن پر صرف پانچ ووٹ کاسٹ ہوئے ،ن لیگ کے کیمپ میں سابق ایم پی اے ضیااللہ شاہ موجود رہے اورووٹرز کا انتظار کرتے رہے ،پی پی پی کیمپ میں ندیم اعوان ووٹرز کے منتظررہے ،پی ٹی آئی،ٹی ایل پی کے کیمپ بھی خالی تھے۔دریں اثنا وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن،گلگت بلتستان کی طرح کشمیر میں مودی کے یاروں، کرپشن،
منی لانڈرنگ، جعلی اکائونٹس اور سرٹیفائیڈ جھوٹوں کو بدترین شکست ہوگی۔ وزیر مملکت نے اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہاکہ ”نصرمن اللہ و فتح قریب”۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بطور سچے سفیر اور دلیروکیل ہر سطح پر خاص طور عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ مثالی انداز سے پیش کرکے انکے دل جیت چکے ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشاللہ آج کشمیری عوام بلے پہ ٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے۔