منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلوچستان میں حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں اور ہوائوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد جاں بحق

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں اور ہوائوں نے تباہی مچا دی چھتیں ‘ دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 بچوں اور 4 خواتین سمیت 24 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے بارشوں اور سیلابی ریلے آنے کے باعث کئی مکانات کو نقصان سمیت رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا

متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور نقصانات کے لئے سروے رپورٹ بھی تیار کی جارہی ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے تازہ جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں اور تیز ہوائوں کے باعث کچے مکانات ‘ دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ضلع کیچ میں پانچ لسبیلہ میں چار پشین میں 05 زیارت میں 03 چاغی میں 02 واشک اور کوہلو میں 02 موسیٰ خیل میں ایک جبکہ 10 سے زائد افراد ان اضلاع میں زخمی ہوگئے جاں بحق افراد میں 04 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر سیلابی ریلے آنے کے باعث 18 مکانات منہدم ہو گئے رپورٹ کے مطابق ایک پل اور 6 رابطہ سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں پی ڈی ایم کی جانب سے ان متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ڈیمانڈ دی گئیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں اب تک 170 ٹینٹ 130 ملاسٹک میٹ 120 چارپائی 140 کچن سیٹ سولر لائٹس 170 پانی کے کولر 110 چیری کین 75 ہائی جین کٹ 80 اور دیگر امدادی سامان پہنچا دیا گیارپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے نے عید کے ایام میں تمام افسران سمیت ملازمین کی چھٹیاں بند کر رکھی ہیں اور عید کے ایام میں بھی بھرپور طریقے سے پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع

میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جن جن اضلاع سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جو بھی ڈیمانڈز آرہی تھیں اسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی اور پی ڈی ایم اے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی مکمل طور پر فعال ہے صوبائی وزیرداخلہ اور پی ڈی ایم اے ضیاء اللہ لانگو ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیرناصرخودپی ڈی ایم اے کی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…