ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات کا دنگل آج ہوگا 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد( آن لائن) آزاد کشمیر انتخابات کا دنگل آج اتوار کو سجے گا ، 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ،7 سو سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔ 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ 45 حلقوں میں سے 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں دارالحکومت مظفرآباد کی نشست حلقہ

ایل اے 29 مظفرآباد 3 پر 2011 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ سینئر ترین پارلیمینٹیرین خواجہ فاروق سے ہے۔حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا مقابلہ مسلم کانفرنس کے راجہ ثاقب مجید سے ہے جبکہ حلقہ ایل اے 32 میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اپنے آبائی حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر سے مدمقابل ہیں۔وادی لیپہ کی نشست حلقہ ایل اے 33 سے بھی راجہ فاروق حیدر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جہاں ان کے مقابل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیوان علی خان ہوں گے۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان حلقہ ایل اے 14 میں پی ٹی آئی کے امیدوار میجر ریٹائرڈ لطیف خلیق کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔حلقہ ایل اے 15 میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے مد مقابل مسلم لیگ ن

کے مشتاق منہاس اور مسلم کانفرنس کے راجہ یاسین ہیں، تنویر الیاس کا نام آزاد کشمیر کے اگلے وزیراعظم کے طور پر بھی لیا جا رہا ہے لہٰذا یہاں بھی مقابلہ کانٹ دار ہونے کا امکان ہے۔حلقہ ایل اے 16 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار قمرالزمان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر کے مد مقابل ہیں۔حلقہ ایل اے 17 پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور

اور مسلم لیگ ن کے چوہدری عزیز میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔سابق وزیر اعظم اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جو 2 انتخابی حلقوں سے امیدوار ہیں۔ حلقہ ایل اے 20 میں وہ مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں تاہم حلقہ ایل اے 21 میں ان کا مقابلہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم

کے ساتھ ہے جو آزاد کشمیر کے پہلے صدر سردار ابراہیم کے پوتے ہیں۔آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین بھی 2 نشستوں سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، حلقہ ایل اے 10 میں مسلم کانفرنس کے امیدوار فاروق سکندر اور ایل اے 12 میں راجہ ریاست ان کے مدمقابل ہوں گے، فاروق سکندر سابق وزیر اعظم

سردار سکندر حیات خان کے فرزند ہیں۔آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری حلقہ ایل اے 3 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد سعید سے مقابلے میں ہیں جبکہ حلقہ ایل اے 7 میں مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق اور تحریک انصاف کے انوارالحق میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔حلقہ ایل اے 25 اپر نیلم میں موجودہ اسپیکر اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر پاکستان تحریک انصاف کے بزرگ امیدوار حاجی گل خنداں مد مقابل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…