پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

لندن میں افغان مظاہرین کا پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستان ہائی کمیشن پر حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں افغان مظاہرین نے ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدو کوب کیا۔ افغان مظاہرین نے واقعے

کی کوریج کرنے والے صحافیوںکو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے تشدد کے دوران کیمرا اور ریکارڈنگ کا سامان توڑ دیا۔ برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کاروائی کی مثال ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔ایک اور بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں، پچھلے سال PSQCA نیبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی۔انہوںنے کہاکہ اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نے کوالٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی توڈی سی کو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…