بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آزاد کشمیر الیکشن تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ، اہم رہنما زخمی

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں نکالی گئی پی ٹی آئی کی ریلی پر فائرنگ ،3 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی رہنما عارف مغل کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی پر کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عارف مغل

اور ان کے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔دوسری جانب تراڑ کھل آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کے شاندار استقبال کی ویڈیو سینیٹر فیصل جاویدنے جاری کر دی۔ اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سڑکوں پر کئی میل پر لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب تھے ـ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہاتھ ہلا کر باضمیر کشمیریوں کاشکریہ ادا کیاـانہوں نے کہاکہ اتوار کو انتخابات میں انشاء اللہ کامیابی انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے عمران خان کو اپنا نمبر ون لیڈر مانا،عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ صرف عمران خان نے لڑا۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب آزادی کشمیر کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے کشمیر میں اپنے اپنے ادوار میں لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا ،پی ٹی آئی میں کشمیر حقیقی تبدیلی لائے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…