جیکب آباد(آن لائن)جیکب آباد میں ویکسین نہ کروانے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف،سرکاری ملازمین سب سے آگے،مختلف خدشات کی وجہ سے ملازمین اور شہری ویکیسن لگوانے سے کترانے لگے،پابندیوں کے خوف سے جعلی ویکیسن سرٹیفکیٹ بنوانے لگے،محکمہ صحت کا کرپٹ عملہ ملوث تفصیلات کے مطابق
ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے عوام کو ویکیسن لازمی کروانے کی ہدایت کے بعد بڑی تعدا د میں عام شہریوں اور سرکاری ملازمین بھی مقر ر کردی سینٹرس سے ویکیسن لگوارہے ہیں تو دوسری جانب جن افراد نے ویکیسن نہیں لگوائی انکو بھی ویکسین لگوانے کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جا رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ جو شہری اورملازمت پیشہ افرادکسی بھی سبب کی وجہ سے کورونا ویکیسین نہیں لگوانا چاہتے انہیں محکمہ صحت کا عملہ بھاری رشوت کے عیوض ویکیسن کا سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے جعلی ویکیسن سرٹیفیکٹ لینے والوں میں سب سے زیادہ تعداد ملازمین کی بتائی جاتی ہے ذرائع کے مطابق مختلف خدشات کی بنیاد پر شہری اور ملازم پیشہ افراد کورونا ویکسین لگوانے سے کترا رہے ہیں حکومتی سختی تنخواہ بند ہونے کے خوف کی وجہ سے ملازمین ایسے اقدام پر مجبور ہیں اس سلسلے میں ڈی ایچ او جیکب آباد عبدالغفار رند سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔ جیکب آباد میں ویکسین نہ کروانے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف،سرکاری ملازمین سب سے آگے،مختلف خدشات کی وجہ سے ملازمین اور شہری ویکیسن لگوانے سے کترانے لگے،پابندیوں کے خوف سے جعلی ویکیسن سرٹیفکیٹ بنوانے لگے