اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شوہر کی تیسری شادی میں دوسری بیوی کی انٹری، لاتیں اور گھونسے چل پڑے

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ کے علاقے کنگنی والا میں تیسری شادی کرنے والے شخص کی شادی میں دوسری بیوی نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ انٹری دیدی، شادی ہال اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔کنگنی والا کے مقامی شادی ہال میں 2روز قبل ہونے والے جھگڑے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں اچانک آئی دوسری بیوی کے اہلخانہ اور تیسری شادی

کرنے والے دلہا کے خاندان والے آپس میں گتھم گتھا ہیں۔جھگڑے میں مردوں کے علاوہ خواتین نے بھی ہاتھوں اور لاتوں کا استعمال کیا۔پولیس کے مطابق تیسری شادی میں نکاح سے قبل پیش آئی اس اچانک صورتحال کے بعد لڑکی والوں نے بھی شادی سے انکار کردیا۔واضح رہے کہ گرجاکھ کے رہائشی دلہاعدنان نے پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی کی تھی، جس کے بعد اب وہ خاموشی سے تیسری شادی کررہا تھا۔ دوسری جانب پتوکی میں رات گئے ڈاکوؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق میاں بیوی عید کی شاپنگ کے بعد پتوکی کے میگا روڈ پر جمشیر اڈا کے قریب پہنچے تو ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔جمشیر اڈا کے قریب رات گئے ڈاکوؤں نے دورانِ واردات شوہر کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او قصور کے مطابق پتوکی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دورانِ ڈکیتی زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، رات سے آر پی او انعام وحید اور میں خود کیس کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں۔ڈی پی او قصور نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کرائم سین اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…