اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پولیس گردی کا ایک اور شرمناک واقعہ ، 70 سالہ بزرگ اور اس کے بیٹے کو پولیس چوکی میں بلا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)پولیس نے 70 سالہ بزرگ اور اس کے بیٹے کو پولیس چوکی میں بلا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گائوں چیلے کی چک 120 میں زرعی زمین کے تنازع پر 2 فریقین کے مابین لڑائی جھگڑا ہو گیا جس کا کیس عدالت میں چل رہا ہے بزرگ اپنے کھیت میں پانی لگائے بیٹھا تھا کہ مخالفین نے حملہ کردیا

مخالفین نے 70 سالہ بزرگ پر بدترین تشدد کیا جس کے نتیجہ میں 70 سالہ بزرگ کا ایک دانت ٹوٹ گیا،جس پر لواحقین نے چوکی پنڈوریاں ، تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درخواست دے دی، پنڈوریاں چوکی پولیس کی جانب سے کارروائی کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کیا گیا جو وہ نہ دسے سکے ، پولیس چوکی انچارج نے فون کر کے بزرگ کو چوکی بلایا ،، بزرگ اپنے بیٹے امجد عباس کے ہمراہ چوکی پنڈوریاں پہنچا ، ملزمان پہلے ہی چوکی میں بیٹھے پولیس کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے،پولیس نے ملزمان کے سامنے بزرگ سے بدتمیزی کی توبیٹے امجد عباس کے منع کرنے پر پولیس نے باپ بیٹے کو حوالات میں بند کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بے گناہ مدعی پر بے تحاشا تشدد کیاگیا، پولیس نے ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کرزیادتی کی ہے، باپ بیٹے کو انصاف دینے کی بجائے الٹا بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا امجد عباس اور اس کے والد ارشاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے انصاف دیا جائے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…