بدھ‬‮ ، 11 جون‬‮ 2025 

حکومت نے شادی کرنے کے لئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیدی

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شادی کرنے کے لئے بھی کورونا ویکسینیشن لازمی ہو گی، کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اوراین سی اوسی فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے نئی ایس اوپیز جاری کردی ہیں۔ایک سرکاری حکم نامہ میں ٹرینوں میں سفر کے لئے کرونا ویکسین لازمی قراردی گئی ہے اورویکسین کے بغیر ٹرین بس میں سفر کرنا ممنوع ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی,ہوٹلز,ریسٹورینٹس اور مسافر بسوں میں بھی داخلہ کورونا ویکسین سے مشروط ہوگا۔یہ فیصلہ عید الاضحی پر شہریوں کی نقل وحمل اور کرونا کے پھیلاو کے خدشات پر کیاگیا۔شادی ہالز میں آوٹ ڈور تقریبات میں شرکت کے لئے بھی کورونا ویکسین لازمی ہوگی جبکہ مویشی منڈیوں میں جانے والوں کو بھی کورونا ویکسین کارڈ دکھانا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد سے زائد ہو گئی۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 783 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 1 ہزار مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کْل 22 ہزار 760 مریض انتقال کر چکے ہیں

جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 45 ہزار 579 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض اب تک اس بیماری

سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 61 ہزار 535 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار 701 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2200سال بعد


شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…