جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت نے امتحانات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا

datetime 17  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبہ جو مرضی کر لیں امتحانات ہر صورت ہوں گے، اگر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے منع کیا تو امتحان ملتوی کر دیں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر اور انڈین وائرس سے امتحانات کو کوئی خطرہ نہیں،احتیاطی تدابیر پر عمل کرانا محکمہ ایجوکیشن نہیں بلکہ محکمہ ہیلتھ کا کام ہے،

امتحانات اور سکولوں کے حوالے سے جتنے بھی فیصلے کئے گئے وہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور محکمہ صحت کے کہنے پر کئے گئے۔ میرے پاس جتنا اختیار ہے امتحان لیتا رہوں گا اور تمام صوبے بھی امتحان لیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد بچے امتحان دینا چاہتے تھے اس لئے امتحان ہو رہے ہیں، یہ کیسا احتجاج ہوا کہ ہم امتحان نہیں دیں گے۔ تمام وزرا ئے تعلیم کی باہمی مشاورت کے بعد بچوں کی آسانی کیلئے تین سبجیکٹ کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ بچے پڑھتے ہی اس وقت ہیں جب ان سے امتحان لئے جائیں۔ اپوزیشن کو سیاست کرنے کا موقع چایئے ان کا امتحانات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد سے زائد ہو گئی۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 783 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،

کورونا کے مزید 1 ہزار مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 65 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کْل 22 ہزار 760 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 45 ہزار 579 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 508 مریضوں کی

حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کْل 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 1 کروڑ 53 لاکھ 45 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 61 ہزار 535 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار 701 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…