ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ٹریفک اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کا تعلق معروف سیاسی خاندان سے نکلا

datetime 17  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والی خاتون سینیٹر لیاقت ترکئی کی بھتیجی اور سینیٹر ذیشان خانزادہ کی سالی اور صوبائی وزیر کے پی کے شہرام ترکئی کی چچا زاد بہن ہیں، اس طرح بدتمیز ی کرنے والی خاتون کا

تعلق معروف سیاسی خاندان سے نکلا۔ نجی ٹی وی جی این این کے مطابق خاتون کے خلاف تھانہ کوہسار نے مقدمہ درج کر لیا تھا، پولیس نے خاتون کی گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹس اتار لی تھیں جس پر اس نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی، مقدمے میں پولیس سے ہاتھا پائی اور حملہ آورہونے کی دفعات شامل کی گئی ہیں لیکن پولیس حکام کی جانب سے اس مقدمے کو سیل کر دیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق جو مقدمات سیل ہوتے ہیں ان کے مجرمان گرفتار نہیں کئے جاتے۔ اس طرح پولیس کی جانب سے ایک طرح کا خاتون کو تحفظ بھی فراہم کیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…