جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کی لڑائی میں بھارتی صحافی مارا گیا

datetime 17  جولائی  2021 |

کابل(این این آئی)افغانستان میں فرنٹ لائن پر سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے بھارتی صحافی دانش صدیقی جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے بھارت سے تعلق رکھنے والے پلٹزر ایوارڈ یافتہ فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی اسپن بولدک میں

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کی عکس بندی کرتے ہوئے گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔افغان حکام نے بتایا کہ دانش صدیقی اسپین بولدک میں طالبان سے قبضہ چھڑوانے کے لیے جانے والی افغان سیکیورٹی فورسز کی ٹیم کے ہمراہ تھے اور صحافتی ذمہ داری نبھانے کے دوران طالبان کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بن گئے۔بھارت میں افغانستان کے سفیر فرید ماموند زئی نے صحافی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے دوست صحافی دانش صدیقی کی فرنٹ لائن پر رپورٹنگ کے دوران ہلاکت پر شدید صدمے میں ہوں۔دانش صدیقی کا تعلق انڈیا کے شہر ممبئی سے تھا اور دہلی فسادات سے متعلق ان کی ایک تصویر کو رائٹرز نے سال 2020 کی بہترین تصویر قرار دیا تھا جبکہ روہنگیا پناہ گزینوں کی دربدری اور بحران پر فوٹوگرافی پر پلٹرز ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے بھارتی صحافی تھے۔علاوہ ازیں دانش صدیقی نے موصل جنگ، نیپال زلزلے، ہانک کانگ میں پْھوٹنے والے مظاہروں اور دہلی میں مسلم کْش فسادات کی کوریج بھی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…