بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

عثمان مرزاکیس متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزمان کو شناخت کرلیا

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)لڑکی لڑکا برہنہ تشدد کیس میں2 ملزمان کو متاثرہ فریق نے پہچان لیاتفصیلات کے مطابق عدالت نے بلال مروت اور محب بنگش کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجا تھا،پولیس نے مرکزی ملزمان کی نشاندہی پر بلال مروت اور محب بنگش کو گرفتار کیا تھا،شناخت پریڈ کا مرحلہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں مکمل ہوا۔کیس میں مجموعی طور

پر چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے مرکزی ملزمان عثمان مرزا سمیت چار ملزمان عطا الرحمن،فرحان اور ادارس قیوم بٹ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سامنے پیش کیا گیا،تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔سرکاری وکلا جاوید عطا اور ساجد چیمہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ 6 ہزار روپے کی رقم ادارس قیوم بٹ کے گھر سے ریکور ہوئی، متاثرہ لڑکے اسد کا گھر ڈھوک چوہدریاں میں ہے یہ اس کے پاس پیسے لینے کیلیے بندہ بھیجتے تھے، 11 لاکھ 25 ہزار روپے یہ وقت فوقتا لیتے رہے اور آپس میں بانٹ لیتے، فرحان ، عطا الرحمن، ادارس یہ لڑکی اور لڑکے کے کپڑے اترواتے رہے جبکہ ریحان واقعے کی ویڈیو بنا رہا تھا، انہوں نے بالکل ننگا کرکے کہا تم آپس میں ریپ نہیں کرو گے تو ہم کریں گے ، ملزمان کی آڈیو سیمپلنگ ، ویڈیو فوٹو گراف میٹری کرانی ہے اس لیے مزید ریمانڈ چاہیے۔عثمان مرزا نے بیان دیا کہ جس دن وقوعہ ہوا معافی تلافی ہو گئی تھی۔

ان کو ہم نے کہا آجاؤ ہم معذرت کر لیتے ہیں، انہوں نے کہا ہم آپ کی جگہ پر آئے تھے ہماری غلطی تھی، ہماری معافی تلافی ہو گئی تھی۔عدالت نے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چاروں ملزمان کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…