جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

عثمان مرزا گینگسٹرٹک ٹاک سٹار بننے کیلئے بنا ڈی آئی جی آپریشنز کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف‎

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عثمان مرزا خود کو ٹک ٹاک پر مشہور کرنے کے لیے گینگسٹر بنا وہ راتوں رات مشہور ہونا چاہتا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد نے بتایا کہ عثمان خود کو گینگسٹر اس لیے ظاہر کرتا تھا کیونکہ اسے ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کا شوق تھا۔

وہ ٹک ٹاک اسٹار بننا چاہتا تھا۔چیئرمین محسن عزیزکی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثر نے اسلام واقعہ سے متعلق بریفنگ پیش کی ۔ قومی موقر نامے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 2020نومبر میں پیش آیا ، عثمان مرزا مشہور ہونا چاہتا تھا اس کی یہ حرکتیں اس لیے کیں کیونکہ وہ ٹک ٹاک سٹار بننا چاہتا تھا ۔ قبل ازیں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں عثمان مرزا کیس پر ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی سی آئی اے جبکہ ڈی سی اسلام آباد نے پارلیمنٹ کے سامنے مسلح شخص کے اسلحہ لہرانے پر بریفنگ دی ۔ایف آئی اے نے عثمان مرزا کیس میں ویڈیو 26 جگہوں سے وائرل ہونے کا انکشاف کر دیا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کی اسلام آباد واقعے پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ اس کیس کی انویسٹی گیشن ا سپیشل تحقیقاتی ٹیم کررہی ہے اس کیس میں ٹرائل کی پروسیڈنگ ان کیمرہ ہوگی۔ کوشش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد اس معاملے کو حل کریں لیکن کچھ لیبارٹریز سے رہورٹس آنے میں دیر لگتی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے بتایا کہ ہم نے اس کام میں 354A دفعہ لگائی ہے جس کی سزا موت بھی ہوسکتی ہے جبکہ ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد جعفر نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے اس کیس میں 26 جگہوں سے یہ ویڈیو وائرل ہوئی۔ سائبر میں کرائم بہت زیادہ بڑھ چکا ہے ۔ہمارا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا ہے اور کیس مینجمنٹ سسٹم بھی بنارہے ہیں۔ہماری پورے پاکستان میں فارنرزک لیبز موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…