بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سی پی پی اے نے نیپرا کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 80 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔

جمعہ کو سی پی پی اے نے جون کی ایڈجسٹمنٹ درخواست نیپرا میں دائر کردی،نیپرا درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 29.40 فیصد بجلی پیدا کی گئی،کوئلہ سے 18.03 اور ایل این جی سے 18.81 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے نے کہاکہ جون میں فرنس آئل 8.18 اور ڈیزل سے 0.43 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 6 روپے 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔ کے الیکٹرک نے جولائی تاجون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کی ہے،جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،فروری کے لئے بجلی 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،مارچ کے لئے 1 روپیہ 49 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی،اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی،جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی،جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…