جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

افغان صدر کی درخواست پر پاکستان میں ہونیوالی افغان امن کانفرنس ملتوی ہو گئی

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر پاکستان میں افغان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی۔ذرائع کے مطابق تین روزہ کانفرنس کا آغازآج ہفتہ سے ہونا تھا

تاہم افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر ملتوی کی گئی۔ پاکستان نے 17، 18 اور 19 جولائی کو افغان امن کانفرنس کا انعقاد کرنا تھا جس میں شرکت کے لئے افغان طالبان کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ اشرف غنی نے کہا کہ وہ زیادہ جامع وفد مزاکرات میں بھیجنا چاھتے ہیں ہم زیادہ تیاری سے کانفرنس میں شرکت کرنا چاھتے ہیں، اس لیے کانفرنس کو ابھی ملتوی کیا جا ئے۔ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔کانفرنس میں افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ اور افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ گلبدین حکمتیار سمیت اہم افغان شخصیات نے شریک ہونا تھا۔کانفرنس میں شرکت کے لئے 30 افغان رہنماؤں کو دعوت دی گئی جن میں سابق صدر حامد کرزئی، سیاف، عمرداود زئی، قانونی، نذیر احمد زئی، اسماعیل خان، واحدی، ولی محسود، خلیلی، محقق، منصورنادری، جنرل مراد، شفیع نورستانی، حامد گیلانی، جرات، فوزیہ کوفی، احمد ضیامسعود، ذخیلوال، یاسینی اور عادل فہیم شامل ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…