جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو سوال کرنے پر کرارا جواب دے دیا

datetime 16  جولائی  2021 |

تاشقند (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو کب سے کہہ رہے ہیں مہذب ہمسائے بن کر رہیں لیکن کیا کریں آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی بیچ میں آ گئی ہے۔وزیر اعظم سے تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیائی رہنما روابط کانفرنس کے موقع پر بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ

کیا مذاکرات اور دہشتگردی ایک ساتھ چل سکتے ہیں۔جس پر وزیراعظم نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کب سے کہہ رہے ہیں مہذب ہمسائے بن کر رہیں لیکن کیا کریں آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی بیچ میں آ گئی ہے۔اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ کچھ لوگ کشمیر میں کھڑے ہوکر مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ اور خان تاشقند میں بھارتی میڈیا کے سامنے مودی اور آر ایس ایس کے دہشتگردرانہ نظرئے کو بے نقاب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہوتا ہے فرق ایک لیڈر اور پرچی و وراثتی سیاست دانوں میں۔۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیرخارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ہاتھ ملانے سے انکار تاشقند میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا ، جہاں وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے علاوہ تمام شرکائ￿ سے ہاتھ ملائے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فرداً فرداً تمام سربراہان مملکت اور وزرائے خارجہ سے مصافحہ کیا لیکن بھارت کے وزیر خارجہ سے ہاتھ نہیں ملایا جب کہ جے شنکر کے ساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ سے وزیراعظم عمران خان نے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…