جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں 2 افسران کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،اصل مگر مچھ آزاد گھوم رہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 15  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو افسران کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،اصل مگر مچھ آزاد گھوم رہے ہیں،ان پر ہاتھ ڈالتے ڈی جی اینٹی کرپشن کے پر جلتے ہیںکیونکہ ڈی جی صاحب پر

خود کیسیز ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہر روز ایک نیا سکینڈل آتا ہے اور ہر روز اپنی اے ٹی ایمز کو بچایا جاتا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن کہتے ہیں سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،نیب زدہ ڈی جی گوہر نفیس نے ہمارے منتخب ارکان اسمبلی کے گھروں پر چھاپے بھی مارے اور گرفتاریاں بھی کی۔عمران خان اور ان کے دوست نیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کیلئے مقدس گائے ہیں۔راولپنڈی رنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار ہیں ۔رنگ روڈ سکینڈل میں غلام سرور،زلفی بخاری اور شیخ رشید کے نام بھی سرفہرست ہیں۔عمران خان چوروں اور ڈاکوں کے سہولت کار ہیں جبکہ بنی گالہ مافیا کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن اگر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔چیئر مین نیب،ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی اینٹی کرپشن فرد واحد کے نہیں ریاست اور عوام کے خدمت گار بنیں۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…