جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یہ قدرتی دانے ایک بار نہار منہ کھاؤ 80 سال تک بڑھاپا نہیں آئے گا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔کلونجی میں موجود ایک جز تھائیموکوئینون پر دہائیوں سے سائنسدان تحقیق کررہے ہیں اور یہ طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ، کینسر سے تحفظ اور ورم کش

خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں جراثیم کش اور رسولی سے بچاؤ کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور کلونجی کو مشرقی وسطیٰ میں 2 ہزار سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے اور عرب افراد اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔مختلف امراض جیسے یرقان، جلدی عوارض، ہاضمے کے مسائل ، دمہ، ہڈیوں کی کمزوری اور بخار وغیرہ کے علاج کے لیے ان کا استعمال ہوتا ہے۔کلونجی سے فائدہ کیسے اٹھائیں؟کلونجی کو آپ اپنی غذا میں ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی اور لیموں کے عرق میں اسے مکس کریں اور پی لیں۔ اسی طرح ناشتے یا رات کے کھانے میں بھی اس کے چند دانے چھڑک کر کھانا آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔یہاں آپ یہ جان سکتے ہیں کہ روزانہ ان سیاہ دانوں کو کھانا آپ کو کن کن امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔بال گرنے سے روکے:کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد دے کر گنج پن سے بچاتا ہے جبکہ بالوں

کی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔ یہ بالوں کو وہ نمی فراہم کرتا ہے، جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے خصوصاً بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کچھ مقدار میں کلونجی کے تیل کو گرم کرکے بالوں کی جڑوں میں اس کی مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں۔قبض سے نجات:قبض ہاضمے کے عام ترین امراض

میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کلونجی کے تیل کی کچھ مقدار کو بغیر دودھ کی چائے میں مکس کرکے پی لیں، فوری ریلیف ملے گا۔یرقان پر قابو پانے میں مدد دے:یرقان کا درست علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا مرض ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس ٹوٹکے سے آپ صحت یابی کی رفتار تیز کرسکتے ہیں۔

اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اسے چھان لیں اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کردیں۔ اس سلوشن کو دن میں ایک دفعل پینا یرقان سے صحت یابی کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔کیل مہاسوں سے نجات:لیموں کے عرق اور کلونجی کے تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے سے متعدد جلدی مسائل پر قابو پایا

جاسکتا ہے، ایک کپ لیموں کے عرق میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اور اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں اور کیل مہاسوں اور داغ وغیرہ کو جادوئی انداز سے غائب ہوتے دیکھیں۔ کلونجی کا خالص تیل ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…