جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

اپرکوہستان حادثے میں 9 چینی باشندے ،2 ایف سی اہلکار 2 مقامی افراد جاں بحق ہوئے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

datetime 15  جولائی  2021 |

اپرکوہستان(این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے اپرکوہستان حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق حادثے میں 9 چینی باشندے 2 ایف سی اہلکار اور 2 مقامی افراد جاں بحق ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہستان کے ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز ہونے والے

حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے، اور کہا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں مکمل ہونے پر جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی کی بس کوصبح 7 بجکر 15 منٹ پرحادثہ پیش آیا، بس سی جی جی سی کمپنی کے ملازمین کو برسین کیمپ سے کام کی جگہ لی جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق حادثے میں 9 چینی باشندے 2 ایف سی اہلکار اور 2 مقامی افراد جاں بحق ہوئے اور واقعہ میں میں 27 غیر ملکیوں سمیت 28 افراد زخمی بھی ہوئے، فورنزک ٹیموں، ایجنسیوں اور دیگر تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور مزید تحقیقات کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے، 39 افراد زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں 9 چائنیز، دو ایف سی اہلکار اور دو مقامی مزدور بھی تھے، کوسٹر گاڑی میں 41 افراد سوار تھے، جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…