منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کوقید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی مریم نوازکے پی ٹی آئی حکومت پر سنگین الزامات

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ سلیکٹر یا سلیکٹڈ سن لے نواز شریف اور عوام کے درمیان سے ہٹ جاؤ ،اگر تم نے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو زمین کے نیچے بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، نوازشریف کو قید میں بھی قتل کرنے کی سازش کی گئی تھی،اگر انسانی منصوبہ بندی

سے نواز شریف کو روکا جاسکتا تو آج نواز شریف کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہوتا،یہ یہاں ایک پیج پر بیٹھے ہیں ، نواز شریف لندن میں ہے اس کے باوجود نواز شریف ہر انتخاب میں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے،اب 1999 کی طرح نواز شریف اکیلا نہیں ہے، اس کی بیٹی اس کی سپاہی بن کر کھڑی ہے، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش جسے ورلڈ کپ کا نام دیا وہ امریکا میں بیٹھ کر رچائی تھی،آزاد کشمیر کی وادیوں میں بھی آج ووٹ کو عزت دو کا نعرہ گونج رہا ہے۔ جمعرات کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کا نعرہ لگانے سے میری رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کیوں کہ میری رگوں میں خالصتاً کشمیری خون ہے۔انہوں نے کہا کہ میری آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی تھی جس میں عدم حاضری کی درخواست جمع کروائی کیوں کہ بھلے عدالت مجھ سے ناراض ہوجائے تاہم بلوچ والوں سے ملے بغیر پاکستان واپس نہیں جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام سنتے ہی ان کے مخالفین

اور عمران خان پر کپکی طاری ہوجاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے مضحکہ خیز جرم میں باہر نکال دیا، وزارت عظمیٰ چھین لی، مسلم لیگ (ن)کی صدارت بھی چھین لی، جیلوں میں ڈال دیا، جھوٹے مقدمے بنا دئیے، جیل میں قتل کی سازش بھی کی لیکن 3سال بعد آج بھی عمران خان کی صبح اور شام نواز شریف سے ہوتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ روز بجائے اس کے کہ کابینہ کے اجلاسوں میں عوام کی بھلائی کے معاملات پر توجہ دی جائے صرف یہی منصوبہ بندی ہوتی ہے کہ نواز شریف کو کس طرح روکنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر انسانی منصوبہ بندی سے نواز شریف کو روکا جاسکتا تو آج نواز شریف کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہوتا لیکن آج 3 سال ہوگئے پاکستان اور آزاد کشمیر میں جہاں

جہاں میں گئی، جہاں جہاں انتخابات ہوئے وہاں عوام نے نواز شریف کی آواز پر لبیک کہا۔،مریم نواز نے کہا کہ یہ یہاں ایک پیج پر بیٹھے ہیں اور نواز شریف لندن میں ہے اس کے باوجود نواز شریف ہر انتخاب میں انہیں ان کے گھر میں گھس کر مارتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ یاد رکھو کہ اب 1999 کی طرح نواز شریف اکیلا نہیں ہے، اس کی بیٹی اس کی سپاہی بن

کر کھڑی ہے، سر توڑ کوششوں کے باوجود نواز شریف کی جماعت مسلم لیگ (ن) نہیں ٹوٹی کیوں کہ عوام نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان تمہاری سازشوں، خفیہ کارروائیوں پر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو نکلوادیا عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے۔انہوںنے کہاکہ نعرہ لگتا ہے کہ بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں

بنے گا لیکن یہ سازش تیار ہورہی ہے۔پہلے کشمیر کو مودی کی جھولی میں پھینک کر آگیا اور اب آزاد کشمیر کی پہچان اور تشخص چھیننے کی پوری تیاری ہے، مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہارنے کے بعد اب آزاد کشمیر پر نظر ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کے لیے پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں اس سے سنہری موقع کبھی نہیں آیا انہیں معلوم ہے کہ جو

غلط کام کوئی عوامی وزیراعظم نہیں کرے گا وہ کام عمران خان سے کروالو کیوں کہ اس کے پاس نہ جرات نہ شرم ہے نہ پاکستانی اور کشمیری عوام کی محبت ہے، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک کر آجاتا ہے اور کہتا ہیکہ 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرو۔’انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینکنے کی سازش جسے ورلڈ کپ کا نام

دیا وہ امریکا میں بیٹھ کر رچائی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی راز جنہیں اصل میں غلطیاں کہنا چاہیے وہ صرف پاکستانی قوم کو معلوم نہیں باقی پوری دنیا کو معلوم ہوتے ہیں۔اننوںنے کہاکہ خبر موصول ہوئی ہے کہ عید سے قبل عوام پر پیٹرول بم گرانے کی کوشش ہورہی ہے ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ کرنے کی تیاری ہے،

جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو بجلی، آٹا، چینی، گیس، ادویات، سبزی سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھتی ہے کیوں کہ تمام اشیائے خورونوش تیل کے مہنگا ہونے سے مہنگی ہوتی ہیں۔انہوں نے طنزاً کہا کہ اس سے پاکستان کے عوام کو تو فرق پڑتا ہے لیکن عمران خان کو تیل کی قیمت بڑھنے سے اس لیے فرق نہیں پڑتا کیوں کہ وہ سائیکل پر اس وزیراعظم دفتر جاتے ہیں

جو کہ ایک یونیورسٹی میں قائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی ہونے سے فرق اس فرد کو پڑتا ہے جسے اپنے بچوں کو روٹی کھلانی ہے، اسکولوں کی فیس بھرنی ہے، گاڑی یا بائیک میں پیٹرول ڈلوانا ہے گھر میں کوئی بیمار ہو تو اس کی دوا دارو کرنی ہے۔مریم نواز نے گھر گھر میں ذیابیطس کے مریض موجود ہیں اور 2 سے 3 روز قبل انسولین کی قیمتوں میں دسویں

مرتبہ اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی معیشت تباہ کرنے، غریب کو اور غریب کرنے، لوگوں سے ان کا روزگار چھیننے، کاروبار تباہ کرنے، مریضوں سے ان کی دوائیاں چھیننے کے بعد اب نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے مثلاً موٹرویز، ایئرپورٹس کو گروی رکھنے کی سازش کررہا ہے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے

بنائے ہوئے منصوبوں پر یہ تنقید کرتے تھے کہ سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں، آج اسی نواز شریف کی بنائی ہوئی سڑکوں یہ گروی رکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب آئے گا عمران تو بنے گا نیا پاکستان کی جگہ اب نعرہ ہونا چاہیے کہ جب آیا ہے عمران تو بکے گا سارا پاکستان۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مہنگائی، لاقانونیت، معیشت کی تباہی کے سونامی

میں ڈبونے کے بعد اب اس کا ارادہ آزاد کشمیر کو بھی اسی سونامی کی لپیٹ میں لانے کا ہے، پہلے یہ پاکستان کو گروی رکھ کر آگیا تو کوئی پتا نہیں کہ کشمیر میں ووٹ چوری سے اگر حکومت بنائی تو یہاں کے پہاڑوں کو بھی آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آئے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف صاحب دیکھیں کہ آزاد کشمیر کی وادیوں میں بھی آج ووٹ کو

عزت دو کا نعرہ گونج رہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے نواز شریف کا ساتھ دیا، ووٹ کی عزت کا نعرہ لگایا اسی طرح 25جولائی کو نہ صرف آپ شیر پر مہر لگائیں گے بلکہ ووٹ کو عزت بھی دلاؤ گے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے حامیوں کو ہدایت کی کہ جب تک پولنگ اسٹیشن پر دستخط شدہ نتیجہ آپ کے ہاتھ

نہ آجائے پولنگ اسٹیشنز نہ چھوڑنا، کسی کو اپنا ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دینا، اس وقت تک پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر موجود رہنا جب تک نتیجہ نہ مل جائے کیوں کہ یہ عادی ووٹ چور ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا وزیراعظم کو اپنے آئندہ انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لیے وہ انتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں،

انتخابی اصلاحات آر ٹی ایس یا کوئی مشین نہیں ہوتی بلکہ عوام کی طاقت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹر یا سلیکٹڈ جو بھی سن رہا ہے وہ سن لے کہ نواز شریف اور عوام کے درمیان سے ہٹ جاؤ اگر تم نے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی تو نواز شریف کی طاقت تو کم نہیں کرسکتے الٹا اپنا ایسا نقصان کرلو گے کہ دھرتی پر تو کیا زمین کے نیچے

بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی تمہارا یومِ حساب قریب ہے، اللہ کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام تم سے حساب لے گی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے لیے اگر کوئی کھڑا ہوسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو بھاری اکڑیت سے کامیاب کراؤگے تو بلوچ کا علاقہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا، نواز شریف اپنا نقصان تو کرلیتا ہے لیکن عوام کا نقصان نہیں ہونے دیتا۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو اپنے گھروں میں کوئی نہ بیٹھے سب کو لے کر نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…