منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کروناویکسین لگوائیں، اپنی اوردوسروں کی جانوں کوخطرے میں نہ ڈالیں، اسد عمر کی وارننگ

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ ووزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اسد عمرنے

ایک بارپھرتنبیہہ کی کہ اپنی اوردوسروں کی جانوں کوخطرے میں نہ ڈالیں، کورونا وائرس کی ویکسین کرانے سمیت ایس او پیزپرعملدرآمد کیا جائے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کوئی بھی وائرس جب آتا ہے تواس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، کورونا کی اقسام کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا،اس کو کم کیا جاسکتاہے لیکن مکمل ختم نہیں کیا جاسکتا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے تاہم پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے، متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں

گی، عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی، سیاحت کے مقام پر ویکسینیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ چلناہے اور اس کے لئے احتیاط ضروری ہے،ہم الیکشن مہم سے اختلاف نہیں کرسکتے لیکن کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جارہا، ماسک کا استعمال کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…