اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بطور انعام چھ ماہ کی تنخواہوں کے برابر اعزازیہ دے دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے بجٹ 2021-22 پر کام کرنے والے ملازمین
کو 6 تنخواہوں کے برابر تک کا اعزازیہ ادا بھی کر دیا ہے۔ ملازمین کو اعزازیہ بجٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر بنیادی تنخواہوں کے برابر ادا کیا گیا ہے ۔ پہلی مرتبہ بجٹ پر کام کرنے والے ملازمین کوچھ تنخواہوں کے برابر تک اعزازیہ دیا گیا ہے۔