جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

اٹک کے وزراء کو دیلے کا نہیں پتہ، محکموں کی گاڑیاں بیٹوں اور بیٹیوں کو دے رکھی ہیں انہیں جلدبے نقاب کروں گا ، میجر (ر) طاہر صادق

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حضرو ( این این آئی ) چھچھ کے گاؤں بہادر خان کی آرائیں، سید ، لودھی اور گجر برادری نے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیااس حوالہ سے معروف شخصیت سابق جی ایم SNGPL سکوارڈن لیڈر (ر) جاوید خان کے ڈیرہ پر کونسلر صابر حسین، محمد اقبال اور انکے ساتھیوں نے بھرپور شمولیتی جلسہ کا انعقاد کیا گیا ،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) طاہر صادق نے جاوید خان اور تمام برادریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے 2018کے الیکشن میں بھی مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور اب بھی ضلع بھر سے سیاسی دھڑے میرے ساتھ مسلسل شامل ہو رہے ہیں جس پر میں اپنے مہربان ساتھیوں کا مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ میں خدمت ووٹ کیلئے نہیں غریبوں ، انسانیت کی فلاح و بہبود اور جنت کیلئے کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ یہاں کے لگڑ یا کھڑپینچ جتنا مرضی ہمارا راستہ روک لیں ہمیں مزہ ہی تب آتا ہے جب گھڑمس ہو اور اس سے بھی زیادہ مزہ تب آتا ہے جب گھڑ کمہ ہو ، رکاوٹوں میں عوام کی خدمت کا الگ مزہ ہے ، میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ حرمت رسول ﷺ پر قومی اسمبلی میں بات کرکے کسی پر احسان نہیں کیا یہ میرے ایمان کا حصہ ہے اور اپنا یہ فرض آئندہ بھی ادا کرتے رہیں گے ، میجر (ر) طاہر صادق نے جاوید خان کے مطالبات پر کہا کہ بجلی اور راستے کی پختگی کیلئے ہم فندز کی کوشش کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہماری ٹانگیں سب مخالفین مل کر کھینچتے ہیں اس کے باوجود ہم نے ضلع اٹک سے پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اور اب بھی کامیابی ہمارا ہی مقدر ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے ساتھ 2سیٹوں کا وعدہ کیا تھا اور عوام نے بھی مسلم لیگ(ن) کے گڑھ حلقہ این اے 55کی سیٹ کیلئے ہم سے یہ حلقہ نہ چھوڑنے کا عہد لیا تھا لیکن عمران خان کس طرح ہمیں کچھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم یہ سیٹ نہ رکھیں وہ صرف اپنا وعدہ یاد رکھیں ، میجر (ر) طاہر نے کہاکہ میرے بیٹے سابق رکن اسمبلی زین الٰہی نے ماضی میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں فنڈز کی آفرز کو ٹھکرا کر آزاد حیثیت سے پی ٹی آئی کو ہر طرح سے سپورٹ کیا تھا اور عددی تعداد کم ہونے اور یقینی ہارکے باوجود وزیر اعظم ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کو ووٹ دیکر اصولوں پرقائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر 4چار وزیر اور لگڑ جھنڈے لگا کر پھر رہے ہیں انہیں دیلے کا کام ان کو نہیں آتا ان کو البتہ یہ معلوم ہے کہ محکمہ کی گاڑیاں بیٹوں اور بیٹیوں کوکیسے دینی ہیں اور بیٹے کو کس طرح ملازم کرنا ہے ، یہ جو شریف اور بڑے ایماندار بنے پھرتے ہیں ان کو جلدبے نقاب کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، کسی سیاسی یا وڈیرے کو ساتھ لانے کی ضرورت نہیں کام کیلئے ڈائریکٹ مجھ سے ملیں، میجر (ر) طاہر صادق نے کہا کہ ہم نے ضلع میں 30ہزار کے قریب لوگوں کو ضلعی نظامت کے دور میں بھرتی کیا اور ن لیگ نے آکر ان کو نکال دیا جن کا کیس ہم نے عدالت میں لڑا اور انہیں بحال کرایا، انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ضلع اٹک میں بھرتی کا غلط اشتہار جاری کیا گیا اور مجھ سے ڈی سی نے 15افراد کی لسٹ مانگی مگر ہم نے میرٹ کو ترجیح دی اور انکار کر دیا جس کے خلاف ہم نے ایکشن لیا اور عدالت میں غیر قانونی بھرتی کو چیلنج کیا ، ہم غریبوں اور ان لوگوں کیلئے لڑ رہے ہیں جن کی ہم تک پہنچ نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تجربہ نہیں بیورو کریسی پر کنٹرول ضروری ہے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…